• 06:59 PM - 18 May 2024
Breaking News
اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دی ہے۔

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دی ہے۔

اوگرا نے گیس کا اوسط ٹیرف مزید 35.13 فیصد تک بڑھانے کی منظوری دی، گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری یکم جنوری سے دی گئی ہے۔ اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گیس صارفین کے لیے ٹیرف میں اوسطاً 35.13 فیصد اضافہ منظور کیا گیا جبکہ سندھ، بلوچستان کے گیس صارفین کے لیے ٹیرف میں اوسطاً 8.57 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ سوئی ناردرن نے ٹیرف 435.14 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھا کر نیا ٹیرف 1673.82 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی ہے۔ اوگرا نے سوئی سدرن کا ٹیرف 115.72 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھا کر 1466.40 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیا ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن منظوری کے لئے اوگرا نے وفاقی حکومت کو بھیج دیا ہے، منظوری کے بعد اوگرا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔