• 04:37 PM - 23 Dec 2024
Breaking News

اسلام آباد: تحریک انصاف کی سیاست میں حرف تہجی "عین" (ع) کی عمل داری باردگر شروع ہوگئی ہے۔

جمعرات کو وزارت عظمیٰ کے لئے عمر ایوب کو امیدوار نامزد کیا گیا۔ ان کا نام عین سے شروع ہوتا ہے۔ اسی طرح خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کے طور پر جس رکن اسمبلی کی نامزدگی عمل میں آئی ہے، اس کا نام عاقب اللہ ہے جو حرف عین سے شروع ہوتا ہے۔ قبل ازیں صوبے کے لئے نامزد کردہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کا نام بھی عین سے شروع ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس بارے میں دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے جاری ہیں۔ جیسے کہ عمران، عثمان بزدار، عارف علوی، عمر ایوب، علی امین گنڈاپور، اور عاقب اللہ۔ ایک صارف نے اسے عملیات کا عمل ظاہر کیا ہے جس کی پشت پر پنکی پیرنی کی کارفرمائی ہے، جبکہ ایک دوسرے صارف نے یاد دلایا کہ عین سے لفظ عیب بھی شروع ہوتا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ عین ہی عین نہیں عیب ہی عیب کی عمل داری ہے۔