• 03:22 PM - 18 May 2024
Breaking News
بھکر میانوالی میں آج 26 پولنگ اسٹیشنوں کے ساتھ گھوٹکی اور دیگر مختلف پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی جائے گی۔

بھکر میانوالی میں آج 26 پولنگ اسٹیشنوں کے ساتھ گھوٹکی اور دیگر مختلف پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی جائے گی۔

ان پولنگ اسٹیشنوں پر 8 فروری کو ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ معطل کی گئی تھی۔ مواخذ کے مطابق ان اسٹیشنوں کے نتائج پولنگ کے 24 گھنٹے کے اندر متوقع ہیں۔ ادھر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دیگر ارکان کی طرف سے ایک، ایک روز میں 40 سے زیادہ انتخابی عذر داریوں کی تیز رفتار سماعت اور فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد آرڈر تحریر کئے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی 265 نشستوں کے فارم نمبر 48 جاری ہوچکے ہیں اس لئے بھکر سمیت دیگر معطل شدہ پولنگ دوبارہ ہونے کے بعد کسی بھی وقت جیتنے والے قومی اسمبلی کے ارکان کے گزٹ نوٹیفکیشن کا مسودہ تیار ہوجائے گا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان اگلے ہفتے کے کسی بھی دن قومی اسمبلی کے 265 کامیاب امیدواروں کے ناموں کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔