صبح 3 بجے قریب دہشت گردوں نے چودھوان پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا۔ حملے میں خیبرپختونخوا پولیس کے 10 جوان شہید ہوئے اور 6 زخمی ہوگئے۔ عسکریت پسندوں نے پہلے اسنائپر گولیاں چلائیں اور پھر چودھوان پولیس اسٹیشن میں گھس کر پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ جان کی بازی ہارنے والوں میں صوابی کی ایلیٹ پولیس یونٹ کے 6 پولیس اہلکار بھی شامل تھے، جنہیں گزشتہ سال کئی حملوں اور انتخابات کے دوران مقامی پولیس کی مدد کے لیے علاقے میں تعینات کیا گیا تھا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔