• 04:24 PM - 23 Dec 2024
Breaking News

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے اعلان کیا ہے کہ وہ سندھ میں انتخابی دھاندلیوں کیخلاف جامشورو شاہراہ پر احتجاج کریں گے۔

جی ڈی اے کی طرف سے سندھ میں انتخابی دھاندلیوں کے خلاف جامشورو انٹرچینج پر احتجاج کی تیاریاں جاری ہیں۔ سندھ بھر سے حر فورس اور فنکشنل لیگ کے کارکنان کی آمد جاری ہے۔ رات گزرتے دھرنے کے مقام پر کافی تعداد میں کارکن جمع تھے۔ دھرنا آج صبح گیارہ بجے سے شروع ہوگا۔ اس کے باعث جامشورو کی تمام جامعات کو تعطیل کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس نے اندرونِ سندھ سے کراچی آنے والے شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے۔ دھرنے کے دوران جی ڈی اے کے رہنما پیر پگاڑا، ڈاکٹر صفدر عباسی، ایاز لطیف پلیجو، ذوالفقار مرزا اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔