• 05:13 PM - 23 Dec 2024
Breaking News

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فحش فلموں کی اداکارہ کو زبان بند رکھنے کے لیے رقم دینے کا مقدمہ 25 مارچ سے آغاز ہوگا۔

ٹرمپ کرمنل کیس کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر ہوں گے۔ جج نے ٹرمپ کی جانب ہش منی کیس خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ نیویارک کے ایک جج نے جمعرات کو 25 مارچ کو مقدمے کی سماعت کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے مقدمے کو خارج کرنے کی ٹرمپ کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر سال 2016 کے صدارتی انتخابات سے پہلے فحش فلموں کی اداکارہ کو مبینہ طور پر تعلق چھپانے کے لئے رقم ادا کرنے کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ مین ہٹن میں آزمائشی سماعت کے دوران جسٹس جوآن مرچن کے فیصلے کا مطلب ہے کہ ٹرمپ کو جن چار مجرمانہ مقدمات کا سامنا ہے ان میں سے کم از کم ایک میں مقدمہ چلایا جائے گا۔ 77 سالہ ٹرمپ نے مرچن سے درخواست کی وہ 34 سنگین جرم کے الزامات کو ختم کردیں جس میں 2016 کے انتخابات سے قبل پورن اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز کو ایک لاکھ تیس ہزار ڈالرز کی ادائیگی کو چھپانے کے لیے ان پر کاروباری ریکارڈ کو غلط بنانے کا الزام لگایا گیا ہے۔