• 04:40 PM - 23 Dec 2024
Breaking News

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات، بیرسٹر محمد علی سیف، بیان کرتے ہیں کہ مقامی لوگوں کے درمیان جھگڑوں کے نتیجے میں وہاں حملے ہو رہے ہیں۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا کہ وہاں 3 پاکستانی طلباء شہید ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حملوں کی روک تھام اور پاکستانی طلبہ کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جائیں، واضح رہے کہ کرغزستان میں طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد فسادات پھوٹ پڑے ہیں، کئی طلباء کے ہلاک ہونے اور طالبات کے ساتھ زیادتی کی غیرمصدقہ اطلاعات ہیں۔ پاکستانی طلباء پر بھی تشدد کیا گیا ہے اور ایک پاکستانی طالب علم کا کہنا ہے کہ طلباء کے واٹس ایپ گروپ میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ تین پاکستانی طالب علم بھی مارے گئے ہیں۔ بشکیک میں میڈیکل کے پاکستانی طالب علم محمد عبداللہ، حسنین اور کئی دیگر نے خصوصی گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جھگڑا کرغز طالب علموں کی جانب سے مصری طالبات کو ہراساں کرنے پر شروع ہوا۔