• 05:27 PM - 18 May 2024
Breaking News
پاک بحریہ نے آبدوز کی چھٹی ہنگور کلاس کی تیاری کا اغاز کیا ہے۔

پاک بحریہ نے آبدوز کی چھٹی ہنگور کلاس کی تیاری کا اغاز کیا ہے۔

پاک بحریہ نے چھٹی ہنگور کلاس آبدوز کی تیاری کا آغاز کر دیا۔ تقریب کا انعقاد کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں ہوا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ہنگور کلاس آبدوزیں جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس کی جائیں گی۔ قومی جہاز اور آبدوز سازی کی صنعت کو تقویت دینا نیول ہیڈ کوارٹرز کی اولین ترجیح ہے۔ آبدوز کی تیاری میں وزارت دفاعی پیداوار، پاک بحریہ اور کراچی شپ یارڈ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ ہنگور کلاس آبدوزوں کی تیاری سے پاک بحریہ کی خود انحصاری کی کاوشوں کو فروغ ملے گا۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے آبدوز کی تیاری میں چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔