لبنان کی امل تحریک بھی صیہونی رجیم کے خلاف میدان سجانے لگی ہے۔ المیادین چینل کے حوالے سے خبر دی گئی ہے کہ امل تحریک مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں میں صیہونی حکومت کی فوج کے خلاف متعدد کارروائیوں کے ذریعے میدان جنگ میں اتر چکی ہے۔ المیادین کے نمائندے کے مطابق، امل تحریک نے پچھلے چند گھنٹوں کے دوران سرحدی علاقوں میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر متعدد حملے کئے ہیں۔ یاد رہے کہ امل تحریک لبنان میں حزب اللہ کا قدرے ہمخیال گروہ ہے، جس کی بنیاد 1974 میں امام موسیٰ صدر نے رکھی تھی اور حالیہ دہائیوں کے دوران اس کے سیکرٹری جنرل لبنانی پارلیمنٹ کے سربراہ نبیح بری رہ چکے ہیں۔