• 04:28 PM - 23 Dec 2024
Breaking News

نو منتخب پی ٹی آئی ایم این اے بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے اپنے بیان میں اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ نامعلوم افراد نے نو منتخب پی ٹی آئی ایم این اے بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن کو سیالکوٹ سے اغواء کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اسلم گھمن کو پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما کا اظہار بھی ہے کہ وہ دھاندلی اور اسلم گھمن کی جبری غائبانگی کی مذمت کرتے ہیں۔ اسلم گھمن حلقہ این اے 74 سیالکوٹ سے تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار ہیں۔