• 04:46 PM - 23 Dec 2024
Breaking News

پیپلز پارٹی مارچ کے آخر یا اپریل میں وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی۔

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) دوسرے مرحلے میں وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی، جب کابینہ میں توسیع کی جائے گی۔ یہ شمولیت مارچ کے آخر یا اپریل میں صدر، سینیٹ، وزیراعلیٰ بلوچستان کے انتخاب اور صوبائی گورنروں کی تبدیلی کے بعد ہوسکتی ہے۔ باخبر سیاسی ذرائع نے یہ تاثرات متعلقہ جماعتوں کی کمیٹی کے دو روزہ مشاورتی اجلاس کے بعد اخذ کئے ہیں۔ ذرائع نے جمعرات کی شام دی نیوز کو بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی کمیٹیوں کے درمیان مشاورت کے دو دور مکمل ہو گئے ہیں اور خیال جاتا ہے کہ پیپلز پارٹی کے وزراء کی شمولیت کا سوال کابینہ کو طاقت فراہم کرنے اور اس کو مزید نمائندگی فراہم کرنے کے لئے بحث کے دوران پیدا ہوا ۔ ذرائع نے یاد دلایا کہ کابینہ میں پی پی پی کے وزراء کی ضرورت حالیہ سیاسی پیشرفت کے تناظر میں محسوس کی گئی ہے جہاں پی ٹی آئی اور اس کے نئے حامیوں نے آئندہ انتظامیہ کے خلاف اپنی مخالفت تیز کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔