• 05:14 PM - 23 Dec 2024
Breaking News
پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ننکانہ میں عظیم الشان جلسہ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ننکانہ میں عظیم الشان جلسہ۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز شریف پچھلے کئی برسوں سے یہاں مقبولیت کے دعویدار گھومتے پھرتے تھے ہم بہت مقبول ہیں۔ نواز شریف کو فاول پلے کرکے نکالا گیا، آج نواز شریف واپس آگیا ہے تو پتہ چلے گا مقبولیت کسے کہتے ہیں. نواز شریف کا مقابلہ میرا مقابلہ مسلم لیگ ن کا اور عوام کا مقابلہ نہیں بلکہ ہمارا مقابلہ مہنگائی سے، مہنگی روٹی، مہنگی چینی، مہنگی بجلی گیس سے ہے. نکالنے والوں نے نواز شریف کو بار بار نکالا لیکن عوام کو یہ سہرا جاتا ہے کہ ہر بار عوام نے اسے ووٹ دیکر واپس لے آیا ہے. اللہ تعالیٰ 8 فروری کو نواز شریف اور شیر کو فتح عطا فرمائے تاکہ ہم دن رات آپکی خدمت کرسکیں. میری بہنیں، مائیں، نوجوان گھر نہیں بیٹھنا، مقابلے میں کوئی نظر آئے یا نہ آئے، آپ نے 8 فروری کو شیر پر ٹھپہ لگانا ہے

  • 1
  • 10 months ago