• 04:54 PM - 23 Dec 2024
Breaking News

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ جب بانی پی ٹی آئی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں اجلاس ہوتے تھے، تو صدارت خود مولانا فضل الرحمٰن کرتے تھے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ، میں بات چیت کرتے ہوئے، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ناراضیوں کے بعد کی گفتگو کے اور معنی ہوتے ہیں۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اگر فیض حمید نے مولانا فضل الرحمٰن سے یہ کہا تھا کہ جو کچھ کرنا ہے سسٹم کے اندر رہ کر کریں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی حمایت سے ہاتھ اٹھا رہے ہیں۔ پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اس کا یہ مطلب کہاں سے آگیا کہ فیض حمید عدم اعتماد کی حمایت کر رہے تھے؟