• 04:41 PM - 23 Dec 2024
Breaking News

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں

خبر رساں اداروں کے مطابق تین ہیلی کاپٹروں میں سے ایک میں موجود ایرانی اہلکار غلام حسین اسماعیلی نے بتایا کہ صدارتی ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کانوائے کے انچارج تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پرواز کے وقت موسم ٹھیک تھا، لیکن 45 منٹ بعد صدارتی پائلٹ نے اونچائی بڑھانے کی ہدایت دی تاکہ بادلوں سے بچا جا سکے۔ ایرانی اہلکار کے مطابق 30 سیکنڈ بعد پائلٹ نے محسوس کیا کہ صدر کا ہیلی کاپٹر غائب ہو گیا ہے، اس پر انہوں نے قریب کی تانبے کی کان پر ہیلی کاپٹر اتارا۔ غلام حسین اسماعیلی نے مزید بتایا کہ صدر کے پائلٹ، وزیر خارجہ اور صدر کے محافظ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ حادثے کے بارے میں انہوں نے مزید بتایا کہ نماز جمعہ کے پیش امام آل ہاشم نے کال اٹھائی اور بتایا کہ صدارتی ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے۔ بعد میں پتہ چلا کہ آل ہاشم کی موت ہیلی کاپٹر حادثے کے کئی گھنٹے بعد ہوئی۔