• 04:51 PM - 23 Dec 2024
Breaking News

تحریک انصاف کی اہم شخصیت مستعفی

تحریک انصاف کے ایک اہم رہنما نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، سلمان اکرم راجہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، سلمان اکرم راجہ نے اپنے استعفیٰ کی وجہ ذاتی وجوہات کو قرار دیا ہے۔ انہوں نے استعفیٰ پارٹی کی قیادت کو بھیج دیا ہے، جس کی تصدیق پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کی ہے۔ یہ استعفیٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے پنجاب کی قیادت پر سوالات اٹھائے تھے۔