اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس میں ایس ایس پی عمران شوکت کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی آپریشن سہیل سلہری کو بھی معطل کر دیا گیا ہے اور انہیں بھی سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے ادارے کے چھاپے کے دوران مغوی کی بازیابی کے بعد کی گئی۔