فروٹ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان نے دبئی کو آموں کی پہلی کھیپ روانہ کر دی ہے۔ اس ماہ سعودی عرب، مسقط، قطر، کویت اور دیگر ممالک کو بھی آموں کی برآمد شروع کی جائے گی۔ یورپ کو آموں کی برآمد 25 مئی سے شروع ہوگی۔ اس سیزن میں پاکستان کا ہدف 1 لاکھ میٹرک ٹن آم برآمد کرنا ہے، جس سے 90 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہو گا۔