• 05:03 PM - 23 Dec 2024
Breaking News

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر کی نماز جنازہ آج تہران میں ادا کی جائے گی۔

سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نماز جنازہ پڑھائیں گے، اور ابراہیم رئیسی کو مشہد میں جمعرات کو سپرد خاک کیا جائے گا۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایران کے صدر اور وزیر خارجہ سمیت دیگر حکام کی تبریز میں آخری رسومات میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف ایرانی صدر کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے آج ایران جائیں گے۔ وزیر اعظم کے ساتھ نائب وزیر اعظم اور کابینہ کے سینئر وزراء بھی جائیں گے، شہباز شریف آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملیں گے۔ شہباز شریف ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر سے بھی ملیں گے اور پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے اظہارِ تعزیت کریں گے۔ واضح رہے کہ ایرانی صدر کے انتقال پر اظہار افسوس کی قرارداد سینیٹ سے متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے۔