سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے آئین کی نظر ثانی اور ترامیم کیلیے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صوبائی صدر ن لیگ پنجاب رانا ثنا اللہ آئینی ترامیم، نظر ثانی کمیٹی کے کنوینر مقرر ہوگئے۔ رکن قومی اسمبلی انوشے رحمان کو سیکرٹری ترامیم کمیٹی مقرر کر دیا گیا۔ جبکہ کمیٹی میں سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں کمیٹی میں خرم دستگیر، محسن رانجھا، اور بیرسٹر ظفر الحق بھی شامل ہیں۔